Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں 4 مئی کو انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا گیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر بانی ریسکیو پنجاب ایمرجنسی سروس کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں 4 مئی انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا گیا یہ دن پوری دنیا میں ان لوگوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں فائیر فائیٹنگ کے دوران عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا۔مظفرگڑھ میں اس موقع پر تمام ایمرجنسی وہیکلز پر مشتمل ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق نے کی۔اس ریلی کا مقصد عوام میں اس بات کی آگاہی پیدا کرنا تھا کہ فائیرفائیٹرز کس قدر خطرناک حالات میں اپنی جان کی پرواہ کیے بنا عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔اس ریلی کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے ریسکیورز اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ انسانیت کی خدمت ایک عظیم کام ہے اور ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کے اس پاک ذات نے اس عظیم کام کیلئیے ہمیں چنا۔بدقسمتی سے پاکستان میں بلڈنگز کی تعمیرات میں قوانین کا خیال نہیں رکھا جاتا جسکے باعث کسی بھی فائیر ایمرجنس کے دوران نہ صرف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اسی نوعیت کی ایمرجنسی جو راولپنڈی شہر کی عمارت گکھڑ پلازہ میں دسمبر 2008 میں پیش آئی جس میں ہمارے 4 فائیر فائیٹرز نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوے جام شہادت نوش کیا۔یہ دن ایسے ہی فائیر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئیے منایا جاتا ہے، ریسکیو 1122 کو ایسے جوانوں پر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مظفرگڑھ میں بے شمار فائر ایمرجنسیز پر رسپانس کیا ہے اور میرے جوانوں نے ہر ایمرجنسی کو بڑی ہمت و حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروے کار لاتے ہوے ڈیل کیا۔ریسکیو1122 کی خدمات کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ہم پرعزم ہیں کے اسی جزبے کے ساتھ اپنی جان کی پرواہ کیے بنا انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago