News

مظفرگڑھ میں 13سالہ لڑکی سے مسلسل 8ماہ تک گینگ ریپ کا مقدمہ درج، مرکزی ملزم گرفتار

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2023ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں 13سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر 8 ماہ تک گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ رحم شاہ میں ایک 13 سالہ لڑکی کو تین افراد نے آٹھ ماہ تک مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔

لڑکی کے حمل کا پتا چلنے اور اس کے اہل خانہ کے علم میں آنے کے بعد جتوئی پولیس نے اب تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ آٹھ ماہ قبل دوپہر کے وقت اپنے گھر کے باہر مال مویشی کے پاس بیٹھی تھی کہ ملزم اعجاز اسے اسلحے کے زور پر کھیت میں لے گیا اور زبردستی ریپ کرنے کے بعد دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ چار ماہ بعد مجھے لگا کہ میں حاملہ ہوں تاہم ملزم نے اس بات پر کان نہ دھرے اور دوائی کا بہانہ بنا کر پھر فصلوں میں لے گیا اور اس موقع پر ملزم عبدالستار اور ممتاز نے بھی ریپ کیا اور اس کے بعد ملزمان مسلسل میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔کم عمر لڑکی کے مطابق ایک ہفتہ قبل طبیعت خراب ہونے پر اس نے اہلخانہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔
پولیس کے مطابق گینگ کرنے والے ایک ملزم نے آٹھ ماہ قبل لڑکی کو گنے کے کھیت میں لے جای کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور واقعے کو کیمرے میں ریکارڈ کر لیا، اس کے بعد ملزمان اسے بلیک میل کر کے مسلسل آٹھ ماہ تک اجتماعی عصمت دری کرتے رہے۔مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی شکایت پر جتوئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ، باقی دو فرار ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ہی دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی سے مدد اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل کی۔پولیس کے پی آر او وسیم خان گوپانگ نے کہا کہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ جتوئی پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago