Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں ہونے والی تھل جیپ ریلی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

مظفرگڑھ ۔01نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 نومبر2016ء)ڈی سی اوشوکت علی نے کہ ہے کہ ضلع میں ہونے والی تھل جیپ ریلی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے٬ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں٬ یہ بات انہوں نے تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی٬ اے ڈی سی مہر خالد اور ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومروبھی ان کے ہمراہ تھے٬ ڈی سی او نے بتایا کہ 3نومبر کو شمیم فارم ہیڈ محمد والا پر صبح 8بجے سے شام 4بجے تک گاڑیوں کی رجسٹریشن٬ ٹیکنیکل انسپکشن ٬ گاڑیوں کی ٹیگنگ ٬ ڈرائیوروں کو نیویگیٹر کارڈ کی فراہمی٬ ڈرائیوروں کا میڈیکل چیک اپ٬ خشک راشن اورمیڈیک کٹ کی فراہمی کا کام ہوگا٬ میڈیکل کٹ کا معائنہ کم از کم دو ڈاکٹرز کریں گے٬ شام 6بجے فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میںنیویگیٹر کانفرنس ہوگی اور ٹریک کے نقشہ پر بریفنگ ہوگی٬ 4نومبر کو صبح ساڑھے 8بجے سے سہ پہر 3بجے تک چھانگا مانگا ٹیلے ہیڈ محمد والا پر کوالیفائنگ رائونڈ ہوگا٬ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ٬ ڈی سی او نے بتایا کہ 5نومبر کو صبح ساڑھے 8بجے چھانگا مانگا ٹیلے ہیڈ محمد والاسے ریس کا آغاز ہوگاجو شام 4بجے ہیڈ محمد والا پر اختتام ہوگا٬ نتائج کا اعلان شام ساڑھے 7بجے فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں ہوگا٬ اول ٬ دوئم اورسوئم پوزیشن حاصل کرنے والو ںمیں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی٬ انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر شائقین کیلئے بھی مختلف تفریح پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں٬ جن میں جھومرسمیت دیگر مقامی کھیل شامل ہیں٬4اور 5نومبر کو شائقین کیلئے خصوصی طور پر فوڈ سٹریٹ کا اہتمام کیا جائیگا٬ انہوں نے کہا کہ تھل جیپ ریلی کے انتظامات کی نگرانی کیلئے اے ڈی سی مہر خالد کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے جبکہ ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو اور ڈسٹرک سپورٹس آفیسر اصغر خان ممبران کمیٹی میں شامل ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago