مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 دسمبر2018ء)ضلع مظفرگڑھ میں گنے کا کرشنگ سیزن شروع ہوگیا،ضلع بھر میں ایک لاکھ 27 ہزار ایکڑ اراضی پر گنے کی فصل کاشت کی گئی ہے ۔.تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں گنے کا کرشنگ سیزن شروع ہو گیا ہے،ضلع میں موجود 3 شوگر ملز میں سے ایک تاندلیانوالہ شوگر مل نے ہی صرف کاشتکاروں سے گنے کی خریداری کا عمل شروع کردیا ہے،شوگر مل کے باہر گنے کی ٹرالیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 14دسمبر کو دیگر دو شوگر ملوں میں بھی گنے کی خریداری شروع کر دی جائے گی۔ گزشتہ سال ضلع بھر میں پونے دو لاکھ ایکڑ اراضی پر گنے کی کاشت کی گئی تھی مگر گزشتہ سال گنے کی صحیح قیمت نہ ملنے کے باعث اس سال گنا کم اراضی پر کاشت کیاگیا ہے،اس سال ضلع کی ایک لاکھ 27 ہزار ایکڑ پر گنے کی فصل کاشت کی گئی ہے، جبکہ گنے کے کاشتکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس سال بھی شوگر مل کی جانب سے ناجائز کٹوتیوں کی جارہی ہیں،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گنے کے سرکاری نرخ 180 روپے فی من کے حساب سے انھیں رقم کی ادائیگی ممکن بنائی جائے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…