Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں کوئلے کا پلانٹ ہماری لاشوں پر لگے گا، جمشید دستی

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔23فروری۔2014ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں کوئلے کا پلانٹ ہماری لاشوں پر لگے گا۔جمشید دستی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مظفر گڑھ میں کوئلے کا پلانٹ کسی صورت نہیں لگنے دیں گے، مظفر گڑھ میں کوئلے کا پلانٹ ہماری لاشوں پر لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو چور کہنے والے عابد شیر علی امام کعبہ کی اولاد نہیں ہیں، عابد شیر علی کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اب وہ ارب پتی بن چکے ہیں۔جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت بھی ایک جائے اور دوسرا آئے کا نام ہے، ایک دوسرے کو قومی مجرم اور ڈاکو کہنے والے آپس میں مل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت عوام کو سہولیات فراہم نہیں کرے گی تو دہشت گرد ہی پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے گجرانوالہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کے ترقیاتی کام کے دورے کے موقع پر جنوبی پنجاب میں بھی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

4 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 month ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago