Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں کرنٹ لگنے سے آٹھ مزدور جاں بحق‘ ایک تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19فروی 2015ء) مظفرگڑھ میں کرنٹ لگنے سے آٹھ مزدور جاں بحق‘ ایک مزدور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل‘ گیارہ مزدور ٹیوب ویل کی بورنگ کا کام کررہے تھے کہ بورنگ کا پائپ ہائی ٹرانسمیشن کی تار سے ٹکراگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی کی بستی ماڑھا میں کرنٹ لگنے سے بورنگ کا کام کرنے والے آٹھ مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا۔بستی ماڑھا میں مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت ٹیوب ویل کی بورنگ کروارہی تھی کہ زمین میں ڈالا جانے والا پائپ ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکراگیا جس سے گیارہ میں سے آٹھ مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمی اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیں۔ مقامی افراد کے مطابق پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو بروقت آگاہ کیا جو کئی گھنٹے گزرنے کے بعد موقع پر نہ پہنچ سکے جس پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آٹھ افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago