مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2020ء) مظفرگڑھ میں ڈیزل کی قلت سے کسان پریشان، حکومت کی طرف سے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم تو کردی گئیں ہیں لیکن ضلع بھر میں ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ کسان ڈیزل کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رھے ھیں لیکن انھیں ڈیزل کہیں سے نہیں مل رہا۔ مہر غفور،سرفراز،غلام رسول اور متعدد دیگر کسانوں نے بتایا کہ جس دن سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کی ہے، ڈیزل نایاب ہو گیا ھے، کسی پیٹرول پمپ پر ڈیزل موجود نہیں ھے۔دیہاتوں میں چھوٹی آئل ایجنسیوں پر اگر ڈیزل موجود ھے تو بہت مہنگا فروخت کر رھے ھیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت ان کی گندم کٹ چکی ھے اور تھریشر چلانے کیلئے انھیں ڈیزل کی سخت ضرورت ھے ڈیزل نہ ملنے کی صورت میں بارشوں سے ان کی گندم کھیتوں میں پڑی پڑی خراب ھو جائے گی، اس کے علاوہ انھیں کپاس کی کاشت کیلئے بھی ڈیزل کی فوری ضرورت ھے۔ تاخیر کی صورت میں کپاس کی کاشت کا موسم گذر جانے کا اندیشہ ھے۔ انھوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ھے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے ساتھ ڈیزل کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…