یاد رہے کہ گذشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت میں ٹینکر کے ذریعے شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے شراب کی بڑی کھیپ اور ملزمان پکڑ لیے ۔ ملزمان ٹینکر کے ذریعے شراب سپلائی کرتے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں پولیس نے ایک ایسا ٹینکر پکڑا جو شراب سے بھرا ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹینکر میں 25 ہزار سے زائد لیٹر شراب موجود تھی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پٹرول کی آڑ میں اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، لاہور اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتے تھے۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا کہ شراب سے بھرے ہوئے ٹینکر کے علاوہ 13 ٹینکیاں، تین موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ بھی پولیس نے قبضے میں لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پٹرول سپلائی کرنے والے ٹینکر کے ذریعے مظفر گڑھ سے شراب منگواتے اور گاہکوں کو فراہم کرتے تھے۔ گرفتار کیے جانے والے 8 ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ کے مہینے میں لاہور میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں ایک مقامی مسجد کے کوارٹر میں شراب بنانے کا انکشاف ہوا ، اس گھناؤنے کام میں ملوث ملزم نعیم عرف نبوں نے جامعہ مسجد حنفیہ غوثیہ کیر کلاں گاؤں کا کوارٹر کرائے پر لے رکھا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…