Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں پسند کی شادی کرنے پر 21 سالہ ماں اور نومولود کو زندہ درگور کردیا گیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی27 فروری 2020) : مظفرگڑھ میں پسند کی شادی کرنے پر 21 سالہ ماں اور نومولود کو زندہ درگور کردیا گیا، مقتولہ کے بھائیوں نے قتل کو غیرت کا نام دے کر جان لی، لاشوں کو برآمد کرکہ پوسٹ ماٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ایمن بی بی نے قریباً ڈیڑھ سال قبل مختار احمد سے پسند کی شادی کی۔تاہم خاندان کی جانب سے اسکو پسند نہیں کیا گیا۔رواں سال 9 فروری کو مقتولہ کے بھائیوں نے ایمن بی بی کو اسکے 40 دن کے نومولود بچے سمیت اسکے شوہر کے گھر سے اغوا کیا اور اپنے ساتھ لے گئے اور باقر شاہ کے علاقے میں گڑا گھود کر دونوں کو زندہ دفن کردیا۔ پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی اور مقتولہ اور اسکے بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا اور ایمن بی بی کے بھائی اویس کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیش کے دوران مقتولہ کے بھائی اویس نے اسکو زندہ درگور کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم کے اعتراف جرم کے بعد اسکی بتائی ہوئی جگہ پر کھدائی کی گئی تو دونوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں اور لاشوں کو پوسٹ ماٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago