مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 نومبر2018ء) مظفرگڑھ میں پرائمری سکول استاتذہ کی پہلے گروپ کی ٹریننگ 24 دسمبر تا 29 دسمبر 2018 تک ہو گی۔ جبکہ سرما کی تعطیلات میں ٹریننگ پر اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ریفریشر کورس ( پہلی ٹریننگ) کو موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد رکھے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق مگر موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ہی ریفریشر کورس کروانا کیوں ضروری ہے۔پہلے ہی اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ تقریباً ختم کر دی گئی ہے۔مڈل سکولوں کے ہیڈماسٹرز سے اساتذہ کرام کو رخصت اتفاقیہ دینے کا اختیار لے لیا گیا ہے، جو قابل مذمت ہے، اساتذہ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔ موسم سرما کی ایک ہفتہ کی تعطیلات میں ٹیچرز اپنی خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزار لیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ہر ٹیچر نے ان چھٹیوں کی آس میں پروگرام بنائے ہوئے ہوتے ہیں۔محکمہ تعلیم ریفریشر کورس کروائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ محکمہ تعلیم اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ریفریشر کورس ( پہلی ٹریننگ) کو موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد رکھے۔ تاکہ اساتذہ کرام بھی اپنے خاندان کے ساتھ ایک ہفتہ گزار سکیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…