News

مظفرگڑھ میں ٹیوشن ٹیچر نے 3 کم عمر بچوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13نومبر 2021ء ) مظفرگڑھ میں ٹیوشن ٹیچر نے مبینہ طور پر تین بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظہر نامی ٹیوشن ٹیچر نے تحصیل جتوئی کے علاقے جتوئی شمالی میں تین بچوں سے مبینہ زیادتی کی۔تینوں بچے نجی اکیڈمی میں ٹیچر کے پاس ٹیوشن پڑھتے تھے۔متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔

متاثرہ بچوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیوشن ٹیچر نے کئی مرتبہ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ جتوئی میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے لواحقین کے الزامات پر معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور متاثرہ بچوں کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔واقعے سے متعلق قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے خان میں سیر کی لالچ دے کر ایک نوجوان کو اغوا کرکے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 25 سالہ نوجوان کو چولستان لے جانے کی لالچ دے کر کر اغوا کیا گیا۔ ملزمان نے نوجوان سے اجتماعی زیادتی کی اور اسے قتل کر دیا۔پولیس نے مرکزی ملزم سلیم کو گرفتار کرکے نشاندہی کے بعد لاش وقوعہ سے برآمد کر لی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

میڈیکل رپورٹ میں مقتول کے ساتھ بدفعلی اور تشدد بھی ثابت ہوا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔ پولیس حکام نے مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ ذرائع نے بتایا کہ مقتول کے اہلخانہ کو اس حوالے سے اطلاع کر دی گئی۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago