مظفر گڑھ میں میں بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ورثاٗء نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میانوالی روڈ بلاک کردیا۔
حادثہ میانوالی روڈ پر چوک سرور شہید کے قریب تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو کے مطابق رکشے میں سوار 5 افراد جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور 4 مرد شامل ہیں۔
بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جس کے بعد پولیس نے مذاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔