مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2017ء) مظفرگڑھ میں ہیڈ کالو کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے سکول جانے 4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ مظفرگڑھ میں ہیڈ کالو کے قریب باقر شاہ نامی شخص کے چار بچے ایک ہی موٹرسائیکل پر اسکول جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل ڈالا، واقعے کے نتیجے میں تین بچے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ان کی چھوٹی بہن شدید زخمی ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں اور زخمی بچی کوہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی بھی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا جس سے اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا یا واقعہ حادثاتی طور پر رونما ہوا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…