Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں موٹرسائیکلوں پر مسلح ڈکیتیاں کرنے والے گروہ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، شہری عدم تحفظ کا شکار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2020ء) شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار مظفرگڑھ شہر میں موٹرسائیکلوں پر مسلح ڈکیتیاں کرنے والے گروہ نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں گزشتہ شب ڈاکووں کے موٹرسائیکل گینگ نے شہر کے مصروف ترین کاروباری علاقے جھنگ روڈ پر واقع ایک اور میڈیکل سٹور کو لوٹ لیا تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع حسن میڈیکل سٹور پر گزشتہ شب ساڑھے دس بجے ھنڈا 125 پر سوار 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر میڈیکل سٹور کے مالک محمد سلیم اور سٹور پر موجود گاہکوں سے ہزاروں روپے چھین کر فرارہوگئے یاد رہے کہ رواںہفتے میں شہر کے مصروف ترین کاروباری مراکز میں موٹر سائیکل گینگ کی یہ تیسری ڈکیتی ہے اس سے قبل کمیٹی چوک میں ایک میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات کی اور قنوان چوک میں ایک تاجر سے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے چھین لئے ان کے علاوہ گزشتہ ماہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافے اور پولیس کی ڈاکووں کو پکڑنے میں ناکامی نے شہریوں اور تاجروں کو خوف وہراس میں مبتلا کر دیا ہے انجمن تاجران جھنگ روڈ کے صدر ملک عابد ملانہ،جنرل سیکریٹری ناصر جمال اور سرپرست اعلی ا ملک مجاہد حسین نے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی پی او مظفرگڑھ میں موجود نہیں ھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago