News

مظفرگڑھ میں مسافر بس اور کار میں تصادم ،3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 فروری2023ء) مظفرگڑھ میں ملتان روڈ پر سنکی بند کے قریب مسافر بس اور کار میں تصادم سے3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق گزشتہ شب اڑھائی بجے کے قریب مظفرگڑھ ملتان روڈ پر سنکی بند کے قریب مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں نواحی علاقے روہیلانوالی کے رہائشی 35 سالہ سید سجاد شاہ ، 57 سالہ میاں عمران اور 40 سالہ اللہ بخش موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 30 سالہ سجاد حسین شدید زخمی ہو گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر 2 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل کو روانہ کروا کرپولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا، ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اور تینوں ڈیڈ باڈیز کو ڈیڈ شیٹ سے ڈھانپنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔پولیس تھانہ صدر نے بس اور کار کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے،اطلاعات کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago