Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں مدرسے جانے والا معصوم بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

درخت سے لٹکی بچے کی لاش برآمد، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 مارچ2021ء) مظفرگڑھ میں مدرسے جانے والا معصوم بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے ایک اور شہر میں مدرسے میں پڑھنا والا ایک اور معصوم بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول بچے کے والد کا بتانا ہے کہ اس کا بچہ روزانہ خوشی خوشی مدرسے جاتا تھا، لیکن پھر گزشتہ روز جب بچہ مدرسے سے واپس نہ لوٹا تھا اس کی تلاش شروع کی گئی۔
غم سے نڈھال شخص کا مزید بتانا ہے کہ تلاش کے دوران مدرسے کے قریب موجود ایک درخت سے اس کے بچے کی لٹکتی لاش برآمد ہوا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کے بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی سندھ کے ضلع سکھر میں بھی مسجد جانے والے ایک بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی جبکہ بچے کا قاتل بھی گرفتار کر لیا گیا۔ شفیق جتوئی نامی ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بچے کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کی لاش مسجد کی چھت سے برآمد ہوئی جس کے بعد 3 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بچے کی لاش پر تشدد کے نشانات موجود تھے جس سے ثابت ہوا کہ اسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ بچے کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کا 12 سالہ بچہ نماز کیلئے باقاعدگی سے دوسرے محلے میں واقع مسجد جاتا تھا۔ ایک دن بچہ نماز کیلئے مسجد گیا لیکن پھر کبھی واپس نہیں آیا۔ واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے جنسی زیادتی کیسز کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
لاہور میں موٹروے زیادتی کیس کے بعد ملک بھر میں عوام نے ایک مہم شروع کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جنسی زیادتی ملزمان کو سرعام پھانسی یا سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ وزیراعظم اور کئی وزراء نے بھی اس مطالبے کی حمایت کی۔ عوامی مہم کے نتیجہ میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے وفاقی کابینہ نے’’کسٹریشن قانون‘‘ فوری نافذ کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago