Categories: Uncategorized

مظفرگڑھ میں قرنطینہ کئے گئے 53افراد کے کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگئے

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل 2020) : مظفرگڑھ میں قرنطینہ کئے گئے 53افراد کے کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگئے، قرنطینہ سینٹر میں موجود 553افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ، ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیمطابق قرنطینہ سینٹر میں موجود 537 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جن میں سے 53افراد کے کورونا ٹیسٹ پازٹیو آئے ہیں جبکہ ابھی تمام افراد کی رپورٹس وصول نہیں ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ 553افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی وصول نہیں ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کو علاج کے لیے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیمطابق نئے کیسز کے بعد رجب طیب اردوان ہسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کیمطابق قرنطینہ کیے گئے جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی اور ان کی رپورٹس نیگیٹو آئیں،انھیں انکے اضلاع میں بھیج کر قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔خیال رہے کہ آج پاکستان میں کورونا کے 336نئے میرض سامنے آگئے، مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے، متاثرہ افراد کی تعداد 5374ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وبا سے مجموعی طور ہر 93افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ آج ایک ہی دن میں پاکستان میں کورونا کے 336نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں مریضوں کی تعداد 5ہزار 374ہوگئی ہے۔اب تک ملک میں 1ہزار 95مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں سامنے آئے ہیں جہاں انکی تعداد 2ہزار 596ہے جبکہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار 411 ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے اب تک 230افراد متاثر ہوئے ہیں، گلگت بلتستان میں 224، خیبرپختونخوا میں 744، آزاد جموں وکشمیر میں 40 اور اسلام آباد میں 131 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago