Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 جولائی2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے کہا ہے کہ دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کی موجودہ صورتحال کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے اپنی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہے۔یہ بات انہوں نے سیلاب کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے اداروں کے سیلاب سے متعلقہ پلان کو حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ دریا کے راستوں پر قائم تجاوزات کو ختم کیا جائے، کمزور فلڈ بندوں او رپشتوں کی تعمیرو مرمت کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، سیلاب کی صورت میں قائم کئے گئے ریلیف کمیپوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ اپنے سٹاف اور حاضر مشینری کی فہرست مرتب کریں، ضلع کونسل کے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ پرائیویٹ کشتیوں اور ان کے ملاحوں، سیلابی علاقوں کی مساجد کے امام اور معززین علاقوں کی بھی فہرست مرتب کریں،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے محمد عرفان بتایا کہ سیلاب کی تازہ ترین صورت حال پر نظر رکھنے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں 24گھنٹے سیلاب تازہ صورتحال کے بارے میں معلومات لی اور دی جاسکتی ہیں، امدادی کارروائی کیلئے 1122متعدد بار مشقیں کرچکی ہے، وئیر ہاؤس میں موجود امدادی و ریلیف سامان کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں، ضروری سامان کی خریداری و فراہمی کیلئے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
admin

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 day ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago