News

مظفرگڑھ میں سابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر25پونڈ وزنی کیک کاٹ کرپروقار تقریب کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 جون2023ء) مظفرگڑھ میں سابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر25پونڈ وزنی کیک کاٹ کر پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا ہے،پیپلز لائرز فورم مظفرگڑھ کے زیر انتطام شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مظفرگڑھ کے تمام شعبوں کے افرادنے بھرپور شرکت کی، تقریب میں ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم سردار اللّہ نواز خان علیزئی ، چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ، سابق جنرل سیکرٹری بار ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ ، سردار ظفر اللہ خان لغاری، ملک کلیم اختر چھجڑہ ، عبدالقیوم کمبوہ ایڈووکیٹ، ملک عاشق حسین چن ایڈووکیٹ اور ملک جاوید اختر کھور ایدووکیٹ نے شرکت کی۔

ضلعی صدر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کےلئے طویل عرصے تک جدو جہد کی، ڈکٹیٹر شپ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ۔تقریب میں شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر 25پونڈ کا کیک کاٹا
Abdullah

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago