Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں زیادتی کی شکار لڑکی نے خود کو آگ لگالی

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔12مارچ۔2014ء)مظفرگڑھ میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا،زیادتی کی شکار لڑکی نے خود کو آگ لگالی، پولیس اہلکار اور شہری تماشا دیکھتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار میں لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے ملزمان کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا۔متاثرہ لڑکی نے تھانے کے باہر خود کو آگ لگالی۔ آگ کے شعلوں میں لپٹی حوا کی یہ بیٹی، مبینہ طور پر 5جنوری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائی گئی۔ پولیس نے 5ملزمان کے خلاف زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا۔ جن میں ایک نامزد ملزم کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا۔ملزم نے پہلے ہی عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔پولیس نے بھی تفتیش میں اسے بے گناہ قرار دے کر چھوڑ دیا۔ انصاف کے لیے دربدر متاثرہ لڑکی کو جب یہ معلوم ہوا تو اس نے تھانے پہنچ کر خود کو آگ لگالی۔ آگ لگاتے ہی پولیس اہلکار اور شہری اسے بچانے آگئے۔ یہ اقدام اس سے پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا تماشا دیکھنے والے پولیس اور شہری اسی انتظار میں تھے؟ حراست میں لیے گئے ملزم کو بے گناہ قرار دینے کے بعد، لڑکی کو اصل ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کیوں نہیں کرائی گئی۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کا جسم 70فیصد جھلس چکا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago