News

مظفرگڑھ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی،ڈی پی او کا واقعہ کا نوٹس

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اگست2022ء) مظفرگڑھ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سانول نامی شراب فروش نے 15 افراد کو شراب فراہم کی تھی جن میں سے اب تک عبدالوحید،منور،بلال،عرفان،رمضان،رانا اسد اور ارشاد بی بی زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو چکے ہیں اور باقی شراب پینے والوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او سید احمد نواز شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے اور فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جہانزیب لغاری اور ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور سجاد حیدر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے شراب فروش سانول کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago