News

مظفرگڑھ میں دوہرقتل ، رشتہ کے تنازع پر لڑکی کو قتل کرنے والانوجوان بھی قتل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 نومبر2022ء) مظفرگڑھ میں رشتہ کے تنازع پر لڑکی کوقتل کرنے والے نوجوان کو بھی قتل کردیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقہ احسان پور کی بستی آرائیں والا میں رشتہ کے تنازعہ پر دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔رشتہ دینے سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کرنے والے نوجوان کو بھی لڑکی کے ورثا نے مار ڈالا ۔

سعودی عرب سے آئے نوجوان عمران ولد محمد یاسین کا رشتہ اس کے چچا محمد یونس کی بیٹی مدیحہ سے طے ہو چکا تھا لیکن بعد میں چچا نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا

رشتہ سے انکار پر عمران نے چچا کے گھر جا کر فائر نگ کر کے 18 سالہ مدیحہ کو قتل کر دیا، فائرنگ سے لڑکی کے والد بھی زخمی ہوئے،گھر میں موجود لڑکی کے ورثا نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عمران کو بھی کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دونوں نعشوں کو پوسٹمارٹم کےلئے آر ایچ سی ہسپتال دائرہ دین پناہ منتقل کر دیا گیا ۔کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، پولیس تھانہ احسان پور نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago