مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔09 مئی۔2016ء )مظفرگڑھ میں گزشتہ روز شوہر کی دوسری شادی کی دھمکی پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کرنے والی خاتون نشترہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی۔تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میرہزار میں گزشتہ روزخود پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی شاہین بی بی نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی،خاتون اپنے شوہر کریم بخش کی دوسری شادی کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ تھی۔ شاہین بی بی کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں نشترہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس تھانہ بیٹ میرہزار نے مرنے والی خاتون کی بہن کی مدعیت میں شوہر اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…