Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں خاتون کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 ستمبر2020ء) مظفرگڑھ میں خاتون کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج ۔

پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کچا ماھڑہ کی ر ہائشی خاتون سعدیہ بی بی کی طرف سے 15 پر بچے کے اغوا کی جھوٹی کال پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، نذیر جاوید ایس ایچ او تھانہ بیٹ میرہزار نے بتایا کہ سعدیہ بی بی نے اپنے خاوند جس کے خلاف عورت کے اغوا کا مقدمہ درج ہے کے کیس میں راضی نامہ کرانے کیلئے مخالف فریق پر دباو ڈالنے کیلئے اپنے بیٹے علی حمزہ کے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور پولیس ہیلپ لائن 15 پر بچے کے اغوا کی جھوٹی اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو اطلاع جھوٹی نکلی جس پر سعدیہ بی بی کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ کی دفعہ 25 بی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، اس موقع پر ایس ایچ او نزیر جاوید نے کہا کہ 15 پر جھوٹی اطلاع دینا اور تھانے میں کسی کے خلاف جھوٹی درخواست دینا سنگین جرم ہے ایسا کرنے والے معاشرے کیلئے خطرناک ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago