News

مظفرگڑھ میں خاتون پولیس افسر سے زیادتی کے معاملے نے نیارخ اختیار کرلیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – 08ستمبر2021ء) مظفرگڑھ میں خاتون پولیس افسر سے زیادتی کے معاملے نے نیارخ اختیار کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کو نیا رنگ دے دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کے مبینہ اغوا تشدد اور زیادتی کے الزامات کے معاملے میں تھانہ سٹی کی 4 ستمبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کو نیا رخ دیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کی صداقت کے حوالے سے شکوک و شبہات کو بڑھا دیا ہے۔فوٹیج میں کار اور ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوٹیج میں تھانہ سٹی سے نکلتی ایک پولیس اہلکار کو کار میں اپنی مرضی سے بھی بیٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔کار میں بیٹھنے والی اہلکار مقدمے کی مدعی لیڈی سب انسپکٹر ہی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی تاریخ اور وقت بھی بتائے گئے واقعے کے حوالے سے میچ کرتے ہیں۔

اور کار میں بیٹھنے والی خاتون کو عبایا اور اسکارف کا رنگ بھی وہی ہے جو لیڈی سب انسپکٹر کی میڈیکل رپورٹ میں درج ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد خاتون کے ملزم سے سے تعلقات کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغوا کے حوالے سے کوئی شواہد نظر نہیں آئے تاہم نئے حقائق سامنے آنے کے بعد کیس کی ن نئے پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

یہاں واضح رہے کہ 3 روز قبل مظفرگڑھ میں خاتون پولیس افسر کو اغوا کے مبینہ طور پر زیادتی کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔جس کے بعد خاتون نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ خاتون سب انسپکٹر کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کےمطابق سب انسپکٹر پر تشدد ثابت ہوا ہے۔ رپورٹ میں زیادتی کےمعاملےکی تصدیق کےلئےنمونے فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے،کیس میں گرفتار ملزم 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago