News

مظفرگڑھ میں خاتون سب انسپکٹر سے مبینہ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ آ گئی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ، 07 ستمبر 2021) مظفرگڑھ میں مبینہ زیادتی کا شکار خاتون سب انسپکٹر کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ آ گئی جس میں خاتون پر تشدد ثابت ہوا ہے۔مظفر گڑھ میں ہفتے کی رات تھانہ صدر اور سٹی کے سامنے سے لیڈی سب انسپکٹر کو اغوا کیاگیا تھا اور ملزم نے خاتون سب انسپکٹر کو باغ میں لے جاکر تشدد اور مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔

خاتون سب انسپکٹر کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ اب سامنے آ چکی ہے جس میں سب انسپکٹر پر تشدد ثابت ہوا ہے۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کی پیشانی، ہونٹوں اور انگوٹھے پر زخم کے نشانات ہیں، شادی شدہ متاثرہ سب انسپکٹر 5 ماہ کی حاملہ ہے۔ رپورٹ میں زیادتی کے معاملے کی تصدیق کیلئے نمونے فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے کیس میں گرفتار ملزم کاشف کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا جہاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔قبل ازیں خاتون پولیس سب انسپکٹر کے مبینہ ریپ کے بعد خاتون کا بیان سامنے آیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ہفتے کی دوپہر دو بج کر 45 منٹ پر انہیں جینڈر کرائم سے متعلق کیس رپورٹ ہونے کی اطلاع ملی جس پر وہ گھر سے تھانہ صدر کے لیے رکشے پر روانہ ہوئیں۔ 

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ ریسکیو 15 آفس کے گیٹ کے قریب رکشے سے اتریں تو مین سڑک پر کاشف نامی شخص اپنی سفید رنگ کی کلٹس کار میں کھڑا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق کاشف نے انہیں پستول دکھا کر زبردستی گاڑی میں ڈالا اور چمن بائی پاس کے قریب نامعلوم مقام جہاں جھاڑیاں اور درخت وغیرہ تھے لے گیا۔ متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزم نے انہیں پستول اور چھری کے زور پر ریپ کی کوشش کی لیکن انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکایا کہ اگر انہوں نے قانونی کارروائی کروائی تو انہیں اور ان کے بچوں کو اغوا کر کے قتل کر دے گا۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago