Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں جڑواں بہنوں نے خودکشی کر لی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔5 فروری 2020ء) مظفرگڑھ میں جڑواں بہنوں نے لڑائی جھگڑے کے بعد خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جڑواں بہنوں نے خودکشی کر لی۔بتایا گیا کہ فتح پور جنوبی میں 16 سالہ جڑواں بہنوں طاہرہ اور سمیرا میں جھگڑا ہوا،جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر دنوں بہنوں نے زرعی سپرے پی کر خودکشی کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جڑواں بہنوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔خیال رہے گذشتہ سال مظفرگڑھ میں ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں دو بہنوں میں سے ایک نے مسلسل زیادتی اور بلیک میلنگ سے تنگ آکر اور بدنامی کے خوف سے خود کشی کر لی۔نواحی علاقہ بھٹہ پور میں تین اوباش لڑکوں نے دو سگی بہنوں سے زیادتی کر کے قابل اعتراض فلم بنا ئی اور بلیک میلنگ شروع کردی جس سے تنگ آ کر ایک لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کر لی ۔ صدر پولیس مظفرگڑھ نے دو ملزمان کو پکڑ لیا۔بتایا گیا کہ نواحی بستی چڑھوئے والا موضع بھٹہ پور مظفرگڑھ کے رہائشی امیر بخش کی دو جوان لڑکیوں بھپی اور بانو عرف بنی سے علاقہ کے تین اوباش لڑکوں آصف،شیراز اور ساجد نے زیادتی کی اور اس فعل کی ویڈیو بنالی. بعد ازاں ویڈیو فلم نیٹ پر ڈال کر پورے علاقہ میں بدنام کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کر کے انہیں مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس سے تنگ آ کر چھوٹی لڑکی بھپی نے چند روز قبل زہر پی لیا جسے نشتر ہسپتال لے جا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی جس کی ہفتہ کے روز قل خوانی کی گئی لڑکی کے زہر پینے کے بعد لڑکیوں کے والدین کو اس قیامت خیز واقعہ کا علم ہوا جس کی اطلاع پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ کو دی گئی جس نے دو ملزمان ساجد اور آصف کو حراست میں لیا تھا۔پولیس نے لڑکیوں کے والد امیر بخش کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago