News

مظفرگڑھ میں جائیدادیں ہتھیانے کے لیے جعلی نکاح نامے بنوانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 نومبر2021ء) مظفرگڑھ میں جائیدادیں ہتھیانے کے لیے جعلی نکاح نامے بنوانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔مظفرگڑھ میں پولیس نے کارروائی کر کے جعلی نکاح نامے بنوانے اور ان کا اندراج کروانے والے گروہ کے ایک اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان جائیداد ہتھیانے کے لیے نکاح نامے کے ساتھ نادرا سے دلہنوں کے جعلی شناختی کارڈ بھی بنواتے تھے۔

گروہ نے مظفرگڑھ کے ضلع لٹکراں کے رہائشی اسکول ٹیچر سمیت دو افراد کا فرضی لڑکیوں کے ساتھ نکاح کروایا، جس کے نکاح نامہ میں بطور حق مہر کروڑوں روپے جائیداد لکھوائی۔گروہ میں شامل جعلی دلہن نے جعلی نکاح نامے کی بنیاد پر نادرا سے شناختی کارڈ بھی حاصل کیا۔پولیس نے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سول لائن تھانے میں دو مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کیں تو اس میں مزید ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔ پولیس ٹیم جعلساز گروہ کے سرغنہ مشرف مگسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیئے گئے ۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago