Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں بھی 8رمضان بازار لگائے جائیں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق امسال بھی ماہ رمضان المبارک میں صوبہ بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی 8رمضان بازار لگائے جائیں گے، جہاں اشیاء خوردو نوش سمیت سبزی، پھل، گوشت، مرغی، انڈے اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہونگی، یہ بات انہوں نے رمضان بازاروں کے قیام کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان بازار ماہ رمضان سی5مئی سے فنگشنل کردئیے جائیں گے جہاں صبح 9بجے سے شام 6بجے تک خریدار کی جاسکے گی، انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں نرخ نامہ آویزاں کیا جائے گاجس پر روزانہ کی بنیاد پر نرخ درج کئے جائیں گے، تمام رمضان بازاروں میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا، معیاری اشیائ خوردو نوش، سبزی، پھل، گوشت، مرغی کے علیحدہ علیحدہ سٹال لگائے جائیں گے، اے ڈی سی ریونیو عطاء الحق نے مزید کہا کہ اشیاء خوردو نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ ضلع کے تمام رمضان بازاروں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، صحت کی سہولیات، پارکنگ کی سہولیات، ریسکیو 122کی ٹیمیں فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں آٹا، چینی، دالیں، بیسن، کجھور، لیموں وغیرہ سبسڈی پر دستیاب ہونگے، انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے مخیر حضرات اور سماجی و فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر مدنی دسترخواں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جہاں مسافروں سمیت غریب اور مستحقین افطار ی کر سکیں گے، قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ نے بتایا کہ اس ماہ رمضان المبارک میں مظفرگڑھ، خانگڑھ، کوٹ ادو، چوک سرور شہید، سنانواں،علی پور، جتوئی اور شہر سلطان میں مضان بازار قائم کئے جائیں گے، جس کے لئے متعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کا معائنہ کریں گے اور اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائیں گے، اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، نمائندہ مارکیٹ کمیٹی، محکمہ زراعت، محکمہ صحت، محکمہ لائیو سٹاک سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago