Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

مظفر گڑھ۔5 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 فروری2017ء)پورے ملک کی طرح مظفرگڑھ میں بھی یوم یکجہتی کشمیرجوش و خروش اور کشمیریوں کی بھر پور حمایت جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ منایا گیا ، مظفرگڑھ شہر میں یوم کشمیر کی مرکزی تقریب پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ ، ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو تھے جبکہ تقریب سے پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر خلیل الرحمن فاروقی ، پروفیسر افتخار ہاشمی ، معروف شاعر افضل چوہان اور نے خطاب کیا، تقریب میں کالج کے طلبہ نے کشمیر کے جدو جہد آزادی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ٹیبلو پیش اور کھیل پیش کئے ، ممبر امن کمیٹی قاری عبدالغنی ثاقب ، رانا افضل ، پروفیسر قیصر گرمانی، پروفیسر رائے کاشف ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد، شی میل ایسوسی ایشن پاکستان کی صدار شاہانہ عباس شانی ، ام کلثوم سیال اور خواتین کے بڑی تعداد سمیت طلبہ ، اساتذہ او ر صحافیوں نے تقریب میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور نے کہا کہ یوم کشمیر کا تقاضاہے کہ ہم سب اپنے اپنے فرائض ایمانداری اور احسن طریقے سے ادا کریں، پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں تاکہ ہم بطور مضبوط اور خوشحال پاکستان کے طور پر کشمیر کا مقدمہ عالمی برادری میں جرا،ْت اور ہمت سے پیش کرسکیں، انہوں نے کہا کہ معاشی اور سماجی طور پر کمزور پاکستان کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑ سکتا ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کی روشنی میں کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی امداد جاری رکھے گا ، انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر منانے کا مقصد عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنا اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے، ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو نے تقریب سے پر جو ش اور جذبانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری 70سال سے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان کا نقشہ نا مکمل ہے بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا، انہوںنے کہا کہ یوم کشمیر منانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم لسانی ، مذہبی اور علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک پاکستانی قوم بن جائیں ، آج کشمیر کی آزادی کیلئے تحریک پاکستان جیسے جذبوں اور قربانی کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ طلبہ ، ساتذہ ، مزدور، سیاستدان ، افسران اور سماج کے تمام طبقے آج متحد ہو کر پاکستان کو قائد اور اقبال کیاافکار کے مطابق ترقی یافتہ بنائیں تو کشمیر کا مسئلہ حل ہونے میں دیر نہیں لگے گی، انہوں نے کہا کہ ہمیں نظریہ پاکستان کو زندہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا،بعد ازاںطلبہ و طالبات اور اساتذہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور اور ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو نے کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago