مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 اگست2019ء) پاکستان بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد کی جانب سے ریلی نکالی گئی،اس موقع پر سائرن بھی بجایا گیا اور شہریوں نے پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں کی آواز پر کھڑے ہوکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
مظفرگڑھ ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا جبکہ مرکزی تقریب مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر منعقد کی گئی جسمیں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، تقریب میں ٹھیک 12 بجے سائرن بجایا گیا، پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ بھی چلایا گیا جہاں شرکا نے اس دوران بالکل خاموشی اختیار کی اور ٹریفک اپنی جگہوں پر رکی رہی، تقریب میں سیاسی راہنماؤں نے ممبر پنجاب اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر کی سربراہی میں، طلبائ ،سرکاری اداروں کے ملازمین،پولیس اہلکاروں،وکلائ ،ڈاکٹروں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کیساتھ ساتھ ہزاروں شہریوں نے بھی شرکت کی.اس موقع پر سائرن کی آواز پر شہریوں نے کھڑے ہوکر اور قومی ترانے کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے دن اب ختم ہو گئے ہیں اور آج قوم کا جذبہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے ہندوستان کے بربادی کا وقت بہت قریب آن پہنچا ہے اور آج کشمیر کی آزادی کی خوشخبری کا دن ہے جب قومیں جاگ جاتی ہیں تو کفر کا خاتمہ ہو جاتا ہے، شرکا نے کشمیر کی ان ماؤں بہنوں، بیٹیوں، اور بھائیوں نے اپنی جان و مال کی قربانی دی اور اپنے عظیم مقصد کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، سلام ہے ان کو جنہوں نے اپنے والدین کے بغیر یتیمی میں زندگی گذار دی اور اپنے بزرگان کا مشن جاری رکھا اور بے تیغ عالم کفر کی بڑی طاقت کے خلاف مسلسل حالت جنگ میں ہیں اور سلام ہے ان پر کہ نصف صدی کی بے تیغ جنگ میں فاتح ہیں اور عالم کفر کی بڑی جوہری طاقت شکست سے دوچار ہے، ان کی آواز اب دنیا کا بچہ بچہ سن رہا ہے اور ہندوستاں کا مکرہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے کہ سب سے بڑی جمہوریت کا دعوہ کرنے والی ریاست پوری دنیا میں ریاستی دہشتگردی کے لقب سے یاد کی جا رہی ہے، شہریوں نے تقریب میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے، کشمیر کے حق میں نعرے لگا رہے تھے جبکہ مرکزی تقریب چوک کچہری اختتام پذیر ہوئی، اور دیگر تقریبات کا انعقاد کوٹ ادو، دائرہ دین پناہ، سلطان کالونی، چوک سرور شہید، محمود کوٹ، خانگڑھ، شاہجمال، روہیلانوالی، شہرسلطان، جتوئی، میر ہزار علی پور،سیت پور،خیر پور اور کندائی میں تقریبات منعقد کی گئییں اور ایس ڈی پی او،ز اور ایس ایچ او،ز تمام مکاتب فکر کے ساتھ ملکر شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…