Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں بھائیوں نے بیٹی کے اغوا کے شبے میں بہن کی آنکھیں نکال لیں

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2016ء) شہر سلطان میں بیٹی کے مبینہ اغوا میں مدد فراہم کرنے کے شبے میں بہن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناصرف اس کی آنکھیں نکال دیں بلکہ اس کی ٹانگیں بھی کاٹ ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے شہر سلطان کے علاقے کوٹلہ گاموں کے رہائشی محمد افضل کی بیٹی آسیہ چند روز پہلے پر اسرار طور پر غائب ہوگئی تھی٬ افضل کو شبہ تھا کہ آسیہ کو اغوا کیا گیا ہے اور اغوا کاروں کو مبینہ طور پر اس کی اپنی بہن شریفاں بی بی کی مدد حاصل تھی۔جس پر افضل اور اس کے دیگر بھائیوں نے مل کر شریفاں بی بی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ شریفاں نے جب آسیہ سے متعلق نہ بتایا تو انہوں نے شریفاں کی آنکھیں نکال لیں اور ٹانگیں بھی کاٹ ڈالین۔شریفاں بی بی کی بیٹی کی درخواست پر پولیس نے افضل سمیت 9 افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ افضل نے اپنی بیٹی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج ہی نہیں کرایا تاہم اس نے اس حوالے سے مقامی ماتحت عدالت میں درخواست دائرکی ہے۔شریفاں بی بی پرتشدد کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان فرارہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آسیہ کی وٹے سٹے میں بات طے کی گئی تھی لیکن افضل اپنی بیٹی کی شادی وہاں نہیں کرنا چاہتا تھا۔۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago