Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کا توہین مذہب کے الزام میں نعمان چانڈیا کو سزائے موت کا حکم

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔02 جون۔2016ء) مظفرگڑھ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں نعمان چانڈیا کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔نعمان چانڈیا پر 2013 میں اپنے سیکیورٹی گارڈ مہر علی کے موبائل فون نمبر سے اپنے ذاتی نمبر پر مبینہ توہین مذہب کا ٹیکسٹ میسج بھیجنے کا الزام تھا۔بعدازاں چانڈیا نے گارڈ مہر علی کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کروایاتاہم تحقیقات کے بعد گارڈ مہر علی بے گناہ ثابت ہوا ‘ نعمان چانڈیا نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر اویس احمد نے بتایا کہ توہین مذہب کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مظفرگڑھ میں ہی محمد کوٹ پولیس اسٹیشن میں ایک سرکاری اسکول کے استاد کے خلاف بھی توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مذکورہ ٹیچر کو گرفتار کیا جاچکا ہے ‘ پولیس استاد کے خلاف توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کررہی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago