News

مظفرگڑھ میں اسپائر گروپ آف کالجز پولیس شہدا کے بچوں کو فری تعلیمی پیکج فراہم کریگا،پولیس ترجمان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) مظفرگڑھ میں اسپائر گروپ آف کالجز پولیس شہدا کے بچوں کو فری اور بقیہ تمام ملازمین کے بچوں کو 50 فی صد رعائتی تعلیمی پیکج فراہم کریگا، ڈی پی او رضا صفدر اور اسپائر کالجز انتظامیہ سے آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد معاہدہ طے پاگیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت اور منظوری کے بعد ڈی پی او رضا صفدر ، قصبہ گجرات اور کوٹ ادو اسپائر کالجز کے پرنسپلز کے ساتھ خصوصی رعائتی پیکج کا معاہدہ طے ہو گیا ،جس میں شہدا کے بچوں کو فری اور بقیہ تمام ملازمین کے بچوں کو 50 فی صد رعایت دی جائیگی،اس موقع پر ڈی پی او اور کالج پرنسپلز نے یادداشت پر دستخط بھی کیے، ڈی پی او نے کالجز انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ڈی پی او کا کہنا تھا پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیمی سہولیات کی خاطر تمام اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے، بچوں کو بہترین اور رعائتی پیکج کے ساتھ سہولیات فراہم کی جائینگی۔

یاد رہے کہ ڈی پی او فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولز کے ساتھ بھی پولیس شہدا اور پولیس اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں ایسا ہی ایک معاہدہ قبل ازیں کر چکے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago