Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر کار اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم، تین افراد جاں بحق ، 2 خواتین شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 نومبر2019ء) مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر چوک سرور شہید کے قریب اڈا واھندنڑ کے مقام پر جگنو پیٹرول پمپ کے قریب کار اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم۔ کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ۔ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر چوک سرور کے نزدیک جگنو پیٹرول پمپ اڈہ واھندنڑ کے مقام پر نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی اس خوفناک تصادم میں کار میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں ،مسافر بس ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جا ر ہی تھی جبکہ کار لیہ سے کروڑ لعل عیسن جا ر ہی تھی عینی شا ہدین کے مطابق حادثہ بس کے تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں چوک سرور شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماں اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئی جاں بحق ھونے والے افراد لیہ کے ر ہائشی ہیں ان کا تعلق ایک ہیخاندان سے ہے اور اور ان کی شناخت سرور،ثریا اور رافعہ کے نام سے ہوئی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

4 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 week ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago