مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے نتیجے میں ایک اشتہاری ہلاک ہو گیا ،ہلاک ہونے والا ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل ،ڈکیتی ،اغوا برائے تاوان ودیگر وارداتوں میں مطلوب تھا ۔پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ خانگڑھ میں 4مشکوک افرادموٹر سائیکل پر جارہے ہیں جس پر پولیس نے مشکوک افراد کا پیچھا کیا اور دوطرفہ فائرنگ کے بعد ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ باقی فرارہو گئے جن کا تعاقب جاری ہے ۔پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت عرفان عرف پناں کے نام سے ہوئی ہے جو کچھ روز قبل خانگڑھ میں ہی 2پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت ڈکیتی ،راہزنی اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…