Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ شہر کو سیلاب کے خطرات سے محفوظ رکھنے کا منصوبہ ٹینڈرورک کے مطابق مکمل نہ ہونے پرتحقیقات شروع

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور جپہ نے ضلعی صدر مقام مظفرگڑھ شہر کو سیلاب کے خطرات سے محفوظ رکھنے کا منصوبہ ٹینڈرورک کے مطابق مکمل نہ ہونے کی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر خالد کو تحقیقات پر مامور کر دیا۔انہوں نے یہ حکم یونین کونسل نمبر 40 تلیری کے چیئرمین اے بی مجاہد کی تحریری درخواست پر دیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے ضلعی صدر مقام کو سیلاب کے خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے تلیری کینال مظفرگڑھ برانچ کے کناروں کو مضبوط کرنے کیلئے فنڈز منظور کئے۔مغربی کنارے کی مضبوطی کیلئے تقریباًً 60 لاکھ روپے کا ورک آرڈر محکمہ آبپاشی ڈیرہ غازی خان کے مشینری ڈویڑن کو دے کر ایڈوانس ادائیگی بھی کر دی جبکہ موقعہ پر اپنے منظورنظر ٹھیکیدار سے نہر کے اندر سے سلٹ مٹی اٹھا کر نمائشی کام کیا گیا جبکہ کناروں کے ساتھ سے کچھ مٹی ڈال کر کام مکمّل ہونا قرار دے دیا اس طرح مفادعامہ کا یہ اہم منصوبہ روایتی کرپشن کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے اس لئے مطابق ورک آرڈر کام نہ کرانے، سرکاری فنڈز خردبرد کرنے اور جعلسازی کے مرتکب ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور نہر کے مغربی کنارے کو صحیح طور پر مضبوط کرکے مظفرگڑھ شہر کو سیلاب کے خطرات سے محفوظ کیا جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago