Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ شہر میں مرکزی تاجران تنظیم کی جانب سے ہڑتال کی کال ناکام

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ کام۔ 29 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ شہر میں مرکزی تاجران تنظیم کی جانب سے ہڑتال کی کال کامیاب نہ ہوسکی اور تاجران نے اپنی دکانیں اور کارو باری مراکز کو کھلا رکھا، بازاروں میں خریداروں کی کافی بھیڑ رہی۔ ہڑتال کی ناکامی میں انجمن تاجر اتحاد کا کردار اہم رہا جس کے عدیل شیخ اور مون شیخ نے تاجر دوستوں کی حمایت سے ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے دن رات محنت کی جبکہ متحارب دھڑے کے سید امیر حسن، ملک جاوید اختر اور شیخ عامر سلیم اپنی کاوشوں سے بصیرہ بازار، عثمان غنی بازار، صرافہ بازار، گولڑہ بازار میں جزوی ہڑتال کرا سکے جبکہ بڑے کاروباری مراکز عمرفاروق بازار، مین بازار،صفدر سکوائر،ریلوے روڑ،جھنگ روڑ،ملتان روڑ مارکیٹ،الیکٹرانکس مارکیٹ،خان پلازہ،لبرٹی مارکیٹ،ہارذوئیر مارکیٹ،جھنگ روڑکے تمام بڑے کاروباری مراکز،جوتے،کپڑے کی بڑی دکانیں اور سبزی،فروٹ کی دکانیں،جوس کارنرز،سگریٹ،خشک سامان کی ہول سیل مارکیٹیں،گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے شوروم،گھی،چینی ہول سیل ڈیلرز،ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز،وٹرنری سٹورز،بکس شاپس،ماربل شورومز،پٹرول پمپس اور سبزی منڈی میں کاروبار زندگی رواں دواں رہا۔

انجمن تاجر اتحاد کے شیخ عدیل نے مقامی صحافیوں کو مذکورہ کھلے کاروباری مراکز کا دورہ کروایا۔عدیل شیخ نے کہا کہ اگرچہ حکومتی اقدامات سے تاجروں کے تحفظات ہیں لیکن معاملات کو ہم مذاکرات کے زریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملکی اور ضلعی سطح کی تاجر تنظمیں تاجروں کے حقوق کی بجاے سیاستدانوں کے مفادات اور انکی ایماء پر پورے ملک کے تاجر طبقے کو قربان کر دیتے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago