News

مظفرگڑھ سے ایڈز کے خاتمہ کےلئے زندگی ٹرسٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اکتوبر2022ء) زندگی ٹرسٹ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ایڈز کونسل کا اجلاس محکمہ ہیلتھ کے دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرمظفرگڑھ ہیلتھ ڈاکٹر امیربخش ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف محمود انچارج ٹی بی پروگرام ڈاکٹر ریاض تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز محکمہ پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےچیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ ضلع سے ایڈزکا خاتمہ بہت ضروری ہے جس کے لیےزندگی ٹرسٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

زندگی ٹرسٹ کے ڈاکٹر مبشر ملک نے اجلاس کے شرکا کو ایڈز کو کنٹرول کے حوالے سے اگلے اقدامات اور کارکردگی کے بارے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ نشے کے عادی افراد میں ایڈز کے پھیلنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زندگی ٹرسٹ انجکشن سے نشہ لینے والے افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کے لیےان کی معاونت فراہم کرتا ہے تاکہ ایسے افراد نشہ کے ساتھ ساتھ ایڈز جیسی موذی اور مہلک بیماری سے نجات پاسکیں ۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago