News

مظفرگڑھ سپر لیگ کا میلہ ڈولفنز نے لوٹ لیا، فائنل میں ڈولفنز نے ایگلز کو شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی

مظفرگڑھ۔(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 مارچ2022ء) مظفرگڑھ سپر لیگ کا میلہ ڈولفنز نے لوٹ لیا، فائنل میں ڈولفنز نے ایگلز کو شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا اور سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن اکرم خان چانڈیہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں کرکٹ کے شائقین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید موسی ٰرضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال اور جیلیں ویران ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں بہت ٹیلنٹ ہے جسے سامنے لانے کےلئے ایسے ایونٹس کرانا بہت ضروری ہے۔انہوں نے مظفرگڑھ میں سپر لیگ جیسا خوبصورت ایونٹ کرانے پر لیگ کے ڈائریکٹر اجمل چانڈیہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ڈائریکٹر مظفرگڑھ سپر لیگ اجمل چانڈیہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سپر لیگ میں پورے جنوبی پنجاب سے ٹیموں نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلیے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے کھیلوں کی سرپرستی کرنے اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں اور بہتر کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago