Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ تا ہیڈ پنجند،قومی شاہراہ کو ڈبل کرنے کیلئے فنڈزجاری کئے جائیں ، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 فروری2020ء) مظفرگڑھ تا ہیڈ پنجند،قومی شاہراہ المعروف قاتل روڈ ڈبل کرو تحریک مظفرگڑھ کے سرپرست اعلی رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور آرگنائزر سید سکندر عباس ایڈووکیٹ نے دیگر وکلائ راہنماؤں قیصر عباس ایڈووکیٹ, رانا واجد علی ایڈووکیٹ, سید حسن رضا نقوی ایڈووکیٹ, قاضی امان اللہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیر کو بار روم مظفرگڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب اس روڈ کو دو رویہ بنانے کے فنڈز فوری طور پر ریلیز کر کے تعمیر کا کام شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر روزانہ حادثات میں شہری جان بحق اور زخمی ہو کر زندگی بھر کے لئے معذور ہو رہے ہیں.

سالانہ 300 سے زائد ہلاکتیں باعث تشویش ہیں. جبکہ ضلع مظفرگڑھ کے اراکین اسمبلی کی اس ایشو پر خاموشی قابل مذمت ہے، منتخب عوامی نمائندگان کو اسمبلی میں اس حوالے سے موثر آواز بلند کرنی چاہیئی. انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے سب سے زیادہ آبادی والے ضلع میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا گیا. ہر بار پنجاب حکومت کے بجٹ میں مظفرگڑھ تا ہیڈ پنجند علی پور تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا بجٹ مختص کرنے کی نوید سنائی جاتی ہے لیکن آج تک بجٹ میں ایک پائی نہیں دی گئی ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago