Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ تا خان گڑھ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ گڑھے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ تا خانگڑھ روڈ کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جبکہ مظفرگڑھ سے علی پور بائی پاس، پیرجہانیاں،دائے والی ماڑی ، منڈا چوک ، پل شمس آباد سے نہر بنگلہ تک سٹی روڈ پر بڑے بڑے گڑھے پڑچکے ہیں جس میں نزدیکی مکینوں نے سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی چھوڑ دیا ہے جو تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ ان خطرناک گڑھوں میں آئے روز گاڑیاں گر کر تباہ ہو رہی ہیں جبکہ متعدد موٹرسائیکل سوار بھی شدید زخمی ہوچکے ہیں، گاڑیاں الٹنے سے لدا ہوا قیمتی سامان بھی ضائع ہوتا ہے مگر حیران کن امر یہ ہے کہ متعلقہ اداروں اور منتخب ممبران اسمبلی نے تاحال اس روڈ کی دوبارہ تعمیر اور گڑھوں کو پر کرانے کیلئے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی سیاستدانوں نے کوئی فنڈز ریلیز کرائے ہیں۔
ضلعی صدر مجلس شہریاں مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لے کر فنڈز ریلیز کر کے روڈ کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

admin

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago