Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ بار کے نو منتخب عہدیداران کی ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملاقات

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2020ء) مظفرگڑھ بار کے نو منتخب عہدیداران کی ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس سے ملاقات، ڈی پی او کی مبارکباد، انصاف کی فراہمی میں ساتھ چلنے کا عزم،تفصیل کے مطابق ڈی پی او دفتر میں مظفرگڑھ بار کے انتخابات کے بعد نئے منتخب عہدیداران بار ملک ارشد حسین بھٹی صدر اور سردار زبیر خان سہرانی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات میں وکلا راہنماؤں نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو پولیس کے بار کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کا انصاف کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بار کا تمام انتظامی اداروں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح مثالی تعلق قائم رکھا جائیگا اور وکلا کے مسائل کے حل کیلئے نشاندھی بھی کی جائیگی، ڈی پی او ندیم عباس نے نو منتخب عہدیداران کا مبارکباد پیش کی اور وکلا کیلئے ان کے راہنماؤں کیطرف سے 2020 میں تمام مسائل کے حل کی امید بھی کی، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بار الیکشن ایک غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقہ انتخاب ہے جس سے وکلا ہر سال اپنے بہترین لیڈر منتخب کرتے ہیں اور اس سال بھی انہوں نے اپنے بہترین راہنماؤں کا انتخاب کیا ہے یقیناً وکلا ء کے مسائل حل ہونگے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

7 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago