News

محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب نے 83 لاکھ 30 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے،کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مارچ2023ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کوٹلہ سادات میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر آم کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں موسم بہار کی شجرکاری مہم جاری ہے اور محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب کی جانب سے موسم بہار میں83 لاکھ30 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری سرفرازخان مگسی اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ظہیر عباس شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کائنات کا لازمی جزو اور زمین کا زیور ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کمی سے گلوبل وارمنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور موسمی تغیر سے پوری نوع انسانی شدید خطرات سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کی زد میں ہے،کسی بھی ملک کے 25 فیصد ایریا پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے جبکہ پاکستان میں صرف پانچ فیصد رقبے پر جنگلات موجود ہیں۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago