News

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر مرتضیٰ نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلع مظفرگڑھ میں سیکورٹی انتظامات سخت کیے جائیں۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امتیاز علیم،ڈسڑکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں،انچاج سیکورٹی برانچ محمد وسیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ریونیو نے سکیورٹی فورسز اور متعلقہ محکموں کے سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں، سکولوں بالخصوص سڑک کے نزدیک عمارتوں، ہسپتالوں،سبسڈی آٹا سیل پوائنٹس اور زیادہ رش والی جگہ پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں ، سکولوں کے باہر گارڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اوراسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کریں۔

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 فروری2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر مرتضیٰ نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلع مظفرگڑھ میں سیکورٹی انتظامات سخت کیے جائیں۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امتیاز علیم،ڈسڑکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں،انچاج سیکورٹی برانچ محمد وسیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ریونیو نے سکیورٹی فورسز اور متعلقہ محکموں کے سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں، سکولوں بالخصوص سڑک کے نزدیک عمارتوں، ہسپتالوں،سبسڈی آٹا سیل پوائنٹس اور زیادہ رش والی جگہ پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں ، سکولوں کے باہر گارڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اوراسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال میں تمام ایمرجنسی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مشینری کو فعال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کو یقینی بنائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مشکوک افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی جائے،دیگر غیر سرکاری تنظیموں سے معاونت حاصل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پائیدار قیام امن کیلئے عوام کے ساتھ کھڑی ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago