News

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 11 جنوری2023ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سید خرم علی نے ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا ،تھانہ سنانواں کے علاقہ میں جیولرشاپ ڈکیتی کےجائےوقوعہ کا معائنہ کیا ،مدعیان سے ملاقات اور اظہار ہمدردی کیا سرکل آفس سنانواں میں میٹنگ کا انعقاد، زیر تفتیش سنگین مقدمات بالخصوص جیولرشاپ ڈکیتی کیس میں پیش رفت کا جائزہ،ڈکیتی کے وقوعہ میں ملوث مجرمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم، چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان ڈویژن سید خرم علی نے ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا،کوٹ ادو پہنچنے پر ڈی پی او کوٹ ادو تنویراحمد نے آرپی او کا پرتپاک استقبال کیا،آر پی او نے ڈ ی پی او کوٹ ادو کے ہمراہ تھانہ سنانواں کے علاقہ میں جیولرشاپ میں ہونے والی ڈکیتی کے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے تفصیلی جائزہ لیا ۔

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2023ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سید خرم علی نے ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا ،تھانہ سنانواں کے علاقہ میں جیولرشاپ ڈکیتی کےجائےوقوعہ کا معائنہ کیا ،مدعیان سے ملاقات اور اظہار ہمدردی کیا سرکل آفس سنانواں میں میٹنگ کا انعقاد، زیر تفتیش سنگین مقدمات بالخصوص جیولرشاپ ڈکیتی کیس میں پیش رفت کا جائزہ،ڈکیتی کے وقوعہ میں ملوث مجرمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم، چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان ڈویژن سید خرم علی نے ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا،کوٹ ادو پہنچنے پر ڈی پی او کوٹ ادو تنویراحمد نے آرپی او کا پرتپاک استقبال کیا،آر پی او نے ڈ ی پی او کوٹ ادو کے ہمراہ تھانہ سنانواں کے علاقہ میں جیولرشاپ میں ہونے والی ڈکیتی کے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے تفصیلی جائزہ لیا ۔

اس دوران آر پی اوسید خرم علی نے مدعیان سے ملاقات کرکے اظہار ہمدردی کی اورمجرمان کی جلد سے جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی اور ڈی پی او کوٹ ادو کو واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرنے اور مدعی مقدمہ سے قریبی رابطہ رکھنے کےاحکامات جاری کئے، اس موقع پر میڈیا نمائندگا ن اور تاجران سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس کیس میں ہونے والی پراگریس کو وہ خود مانیٹر کر رہے ہیں، وقوعہ میں ملوث مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں جنہیں قرار واقعی سزا دلوانے اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،آر پی او سید خرم علی کی زیر صدارت ایس ڈی پی او آفس سنانواں میں میٹنگ کا انعقاد بھی ہوا،میٹنگ میں ڈی پی او کوٹ ادو سمیت سرکل سنانواں کے سرکل آفیسر، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران شریک ہوئے ۔

میٹنگ کےدوران آر پی او نےکرائم کی مجموعی صورتحال،سنگین مقدمات بالخصوص تھانہ سنانواں کے علاقہ میں جیولرشاپ میں ہونے والی ڈکیتی کےمقدمہ کی تفتیش میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا،ڈی پی او کوٹ ادو نے کیس کی تفتیش اور مجرمان کی گرفتاری کےلیے پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے متعلق بریف کیا، آر پی او نے کیس کی تفتیش کا تفصیلی جائزہ لےکرمجرمان کی گرفتاری کے لیے کوششوں کو مزید تیز کرتے ہوئے روائیتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کارلاکر مجرمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago