مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے،گذشتہ روز ضلع بھر میں 18ہزار 577افراد میں مفت آٹے کی تھیلے تقسیم کیے گئے،آٹے کی تقسیم کے لحاظ سے ضلع مظفرگڑھ صوبہ بھر میں 11ویں نمبر پر رہا،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے 169پوائنٹ بنائے گئے ہیں اور ہر پوائنٹ پر سائلان کے بیٹھے کیلئے سایہ دار جگہ،کرسیاں اور پینے کا پانی دستیاب ہے،اس کے ساتھ طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہر پوائنٹ پر ریسکیو 1122 کا عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راحیل اشرف نے کہا ہے کہ ہر تحصیل میں ایک یوٹیلیٹی سٹور اور ایک پی ایس پی اے کے کریانہ سٹور پر بھی مفت آٹا دستیاب ہے،اس کے علاوہ ضلع بھر میں 22ٹرک پوائنٹس اور 137فیئر پرائس شاپس پر مفت آٹا دستیاب ہے،انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ضلع بھر میں 54ہزار 38آٹے کے تھیلے ٹرک پوائنٹس اور فیئر پرائس شاپس پر فراہم کئے گئے ہیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…