News

مظفرگڑھ ؛ گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ‘ ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 اکتوبر 2021ء ) صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع ضلع مظفرگڑھ کے ایک گھر میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ ضلع مظفرگڑھ کے علاقہ پیر جہانیہ میں پیش آیا ، جہاں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ، تمام جھلسنے کے باعث انتقال کرنے والے افراد کی میتوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ میں آگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری کر کے آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محض جائیداد کے تنازعے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنے ہی سگے بھائی کو زندہ جلا ڈالا ، بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان جائیداد کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا اور پھر گزشتہ روز ملزم نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنے بھائی کو آگ لگا دی ، واقعے کے بعد متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، کیوں کہ اس دوران متاثرہ شخص کا 90 فیصد جسم جھلس گیا ۔ 

ادھر ملتان میں چارجنگ پر لگے موبائل فون کی وجہ سے خاتون جُھلس گئی ، ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں موبائل چار جنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر زخمی ہوگئیں ، شجاع آباد کی رہائشی ایک خاتون سعدیہ بی بی گھر میں اپنے موبائل چارجر سے موبائل چارج کرنے لگیں تو انہیں کرنٹ لگا جس سے ان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ کپڑوں کو آگ لگنے سے سعدیہ بی بی جُھلس گئی جس پر انہیں فوری طور پر متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے نشتر اسپتال بھجوا دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago