News

مظفرگڑھ ؛ ملزمان نے بیچ سڑک شوہر کے سامنے حاملہ خاتون کو بے لباس کردیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 اگست 2021ء ) صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع شہر مظفر گڑھ میں ملزمان نے بیچ سڑک شوہر کے سامنے حاملہ خاتون کو بے لباس کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 8 اگست کو اس وقت پیش آیا جب حاملہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوا لے کر گھر جارہی تھی کہ اس دوران انہیں 5 ملزمان نے راستے میں گھیر کر روکا اور شرمناک حرکت کی ، ملزمان کی جانب سے خاتون کے شوہر پر بھی تشدد کیا گیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بھائی پر ایک ملزم کی بہن سے زیادتی کا الزام ہے ، جس کی جانب سے مبینہ طور پر بدلہ لینے کے لیے یہ حرکت کی گئی ، واقعے کو 2 ہفتے گزرنے کے باوجود 5 میں سے 3 ملزمان گرفتار نہ کیے جاسکے کیوں کہ تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت ہوچکی ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ دیگر 3 نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کروائی جائے گی ، اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی انکوائری بھی کی جائے گی کہ ملزمان کو ضمانت کا موقع کیوں ملا۔

 

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شوہر کے سامنے خاتون سے اس شرمناک سلوک کے واقعے پر پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ ناقابل برداشت ہے ، متاثرہ جوڑے کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ 20 جولائی کو پتوکی میں بھی پیش آیا تھا جہاں رات گئے ڈاکوؤں نے دوران واردات شوہر کے سامنے اس کی بیوی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ، پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میاں بیوی عید کی شاپنگ کے بعد پتوکی کے میگا روڈ پر جمشیر اڈا کے قریب پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں روکا ، جمشیر اڈا کے قریب رات گئے ڈاکوؤں نے دورانِ واردات شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

ڈی پی او قصور کے مطابق پتوکی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ، دورانِ ڈکیتی زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، رات سے آر پی او انعام وحید اور میں خود کیس کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کرائم سین اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago