Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ، 9ویں دیہی شماری 2020کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ملکی آ باد ی کے اعداد و شمار کو اکٹھا کیا جائے پھر دیہی اور شہری آبادی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ وسائل کو آبادی کے تناسب سے خرچ کیا جائے۔ یہ بات انہو ں نے 9ویں دیہی شماری 2020کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ دیہی شماری کا مقصد ضلع کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے تاکہ مستقبل میں ترقیاتی منصوبہ بندی کرتے وقت دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکمت علمی مرتب کی جاسکے۔ اس موقع پر پاکستان ادارہ شماریات کے اے سی سی ملک جمشید نے بتایا کہ دیہی شماری میں اعدادو شمار اکٹھا کرنے کا عمل محکمہ مال کے عملہ کی معاونت سے کیا جائے گا، جس کیلئے ان کو باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی، ہر موضع کے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے سوالنامہ مرتب کیا گیا ہے، یکم جنوری 2020 سے پاکستان ادارہ شماریات کے زیر نگرانی 9ویں دیہی شماری کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل 1971 سے 2018 تک آٹھ دیہی شماری کیا جا چکی ہیں، دیہی شماری میں ضلع کے تمام مواضعات میں آنے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جائے گا، مواضعات میں معاشی و معاشرتی سہولیات جن میں زرعی سہولیات، بنیادی سہولیات کی فراہمی، انسانی صحت، تعلیم و تفریح کی سہولیات، مال مویشی اور ان کے علاج کی سہولیات، ذرائع مواصلات اور معاشی سرگرمیاں شامل ہیں سے متعلق معلومات حاصل کی جائیں گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago